بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق، جنگ کے اخراجات دنیا کی حکومتوں سے ادا ہوئے؛ ایران کے خلاف امریکی جنگ کے سائے میں 2026 میں رکازی ایندھن (Fossil fuel) کی سبسڈی تقریباً 1.1 ٹریلین (1100 ارب) تک پہنچ جائے گی۔
تیل کی اوسط قیمت 110 ڈالر تک بڑھنے کے منظرنامے میں، یہ رقم 1.43 ٹریلین (1430 ارب) ڈالر تک بڑھ جائے گی۔ قرض لینے کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور قرض کے دباؤ نے حکومتوں کی عوام کی حمایت کرنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔
آبنائے ہرمز، تاہم اب بھی توانائی کی منڈی پر دباؤ کا مرکزی نقطہ ہے۔ جاپان کی کمپنی JERA، جو دنیا کی سب سے بڑی LNG خریدار ہے، کے سربراہ نے کہا ہے کہ انہیں توقع نہیں کہ قطر کی قدرتی گیس جلد منڈی میں واپس آئے گی۔ ان کے مطابق، LNG کی نقد قیمت گذشتہ سال سے تقریباً دوگنا ہے اور منڈی کے کارکن آنے والے موسم سرما کے بارے میں فکرمند ہیں۔
یورپی یونین نے ایران پر مسلط کردہ امریکی جنگ کے آغاز سے اب تک توانائی پر 100 ارب یورو سے زیادہ اضافی اخراجات اٹھائے ہیں اور کچھ ممالک قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ایندھن کے ذخائر جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
اس دباؤ کے جاری رہنے سے، کشیدگی کم کرنے اور توانائی کے راستوں میں استحکام کی واپسی کے لئے سفارت کاری کو مزید فعال کرنے اور اقوام متحدہ کے کردار کو نمایاں کرنے کی ضرورت اس وقت اور بھی اجاگر ہو جاتی ہے جب امریکہ کو اسلام آباد کے وعدے کا پابند کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ